سرینگر// گورنر ستیہ پال ملک نے ریاست کے تمام منتخب اُمیدواروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے آ کر ریاست کے طول و عرض میں رہنے والے لوگوں کی ضروریات پورا کرنے اور اُن کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کی کوششوں میں بھر پور تعاون دیں ۔ حکومت نے جے کے آئی ڈی ایف سی کو قائم کرنے کے فیصلے کو منظوری دی ۔ جے کے آئی ایف ڈی سی کے ذریعے حکومت نامکمل بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کیلئے 8 ہزار کروڑ روپے کی رقم خرچ کرے گی ۔منتخب اُمیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام نامکمل پروجیکٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے حلقہ انتخاب میں التوا میں پڑے کام حکومت کے گوش گذار کریں ۔ اس سلسلے میں منتخب نمائندے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں یا براہ راست منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمے کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں ۔