Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

عوامی مسائل اور منتخب سرکار مرکزی سرکار سے فراخدلی کی امید!

Mir Ajaz
Last updated: October 18, 2024 12:31 am
Mir Ajaz
Share
5 Min Read
SHARE

اب جبکہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر ایک منتخب حکومت قائم ہوچکی ہے ،جس کی سربراہی نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کے ہاتھوں میں آئی ہےتو اس منتخبہ عوامی حکومت کی اولین ذ مہ داری ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوامی مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں کےسیاسی مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ٹھوس حکمت ِ عملی کے تحت ایسا لائحہ عمل مرتب کرے،جس سے گزشتہ دس سال کے دوران عدم توجہی کے شکارعوامی مسائل کو دورکیا جاسکے۔ظاہر ہے کہ ان دس برسوں کے دوران جموں و کشمیر کی معاشی ترقی پر کوئی خاص توجہ مرکوز نہیں رکھی گئی اور نہ ہی بے روز گار نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے گئےجس کے نتیجے میں یہاں نوجوانوں کی ایک خاصی تعدادذہنی اُلجھنوں کا شکار ہوگئی اور عام لوگوں میںبھی مایوسی اور اضطرابی کیفیت چھائی رہی ۔ اب اس حکومت کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام میں پائی جانے والی مایوسی اور اضطراب کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے۔بے شک یہ بات بھی برحق ہےکہ جس طرح مرکزی حکومت نےریاست ِ جموں و کشمیر میںجہاں دفعہ 370 اور دفعہ 35-Aکو منسوخ کر دیا ، وہیں جموں وکشمیر تنظیم نوایکٹ 2019میں 12جولائی 2024کو مختلف ترامیم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر کو غیر معمولی اختیارات عطا کرکےجموں وکشمیر کی اس نئی حکومت کو بے دست و پا کرکے رکھ دیاہےجس سے یہ خدشات بھی پیدا ہوگئے ہیں کہ جموں و کشمیر کی یہ منتخبہ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرپائے گی یا مرکزی حکومت اِسے اپنے ہی منشاءکے مطابق چلنے پر مجبور کرے گی۔اس لئےیہ کہنا بے جانہیں ہوگاکہ اس منتخبہ حکومت کے لئےعوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنا انتہائی دشوار ہوگاتاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل حل کرانے میں اُسے زیادہ دِقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گاکیونکہ مرکزی حکومت بھی ہرگز یہ نہیں چاہے گی کہ ہر معاملے میں یکطرفہ اور جانبدارانہ فیصلوں سے اس منتخبہ حکوت کو اُلجھاکر ایسی صورت حال پیدا کی جائے کہ جموں و کشمیر کے عوام کا حالیہ اسمبلی انتخابی نتائج کی عظمت اور منتخبہ عوامی حکومت کےقیام کا مقصد ہی ضائع ہو جائےاور عوام اپنے جمہوری حقوق سے محروم ہوکرمرکزی حکومت سے بد دِل اور بد ظن ہوجائے،جس سے پھر یہاں غیر یقینی سیاسی ماحول یا نامساعد صورت حال پیدا ہوجائے۔اس معاملے میں جموں و کشمیر کی تمام سیکولرسیاسی پارٹیوںپر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ وہ عوامی مسائل حل کرانے میں منتخبہ حکومت کے شانہ بشانہ رہیںتاکہ حکومت ،جموں و کشمیر کے عوام کے توقعات پر پورا اُترنے کی کوششوں میں کامیاب ہوجائے۔ظاہر ہے کہ کشمیری عوام ایک طویل عرصے سے ظلم،ناانصافی ،استحصال اور احساسِ بیگانگی کے دور سے گزررہے ہیں،ان میں اعتماد کی بحالی اور ان کے حقوق اور آزادیوں کا تحفظ کرناتمام سیاسی جماعتوں کا فرض ہےتاکہ وہ چین و سکون کی زندگی گزار سکیں۔اب جبکہ ایک منتخبہ حکومت قائم ہوچکی ہے،جس کے ساتھ جموں و کشمیر کے عوام نے کافی امیدیں وابستہ رکھی ہیں، اگر اس جمہوری حکومت کے قیام کے بعد بھی عوام کی امیدیں پوری نہیں ہوجاتیں اور امن و امان کی صورت حال بحال نہیں ہوجاتی تو اس صورت حال میںعوام کو درپیش مسائل سُلجھنے کے بجائے مزید اُلجھتے جائیں گے اور حالات پھر دِگرگوں ہونے کا احتمال لاحق ہوگا۔اس لئے مرکزی حکومت کے لئے لازم ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں امن کی بحالی کے لئے جموں و کشمیر کی منتخبہ حکومت کا ہر طرح سے تعاون کرےاور کشمیریوں کی جائز مانگوں کو پورا کرنے میں زیادہ دیر نہ لگائیں تاکہ کشمیریوں کے ساتھ اُن کی اٹوٹ محبت کا کھلم کھلا مظاہرہ ہوجائے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ایم او کے مشیر ترون کپور کا لالچوک دورہ | تاجروں اور مقامی لوگوں سے ملاقات
صنعت، تجارت و مالیات
چیمبر آف کامرس کاپیوش گوئل کو میمورنڈم پیش | مرکزی وزیرکاکشمیر میں آئی ٹی سیکٹر کو ترقی دینے پر اتفاق
صنعت، تجارت و مالیات
ڈیجیٹل سکلنگ پلیٹ فارموں کا فروغ ناگزیر:ستیش شرما
صنعت، تجارت و مالیات
سرینگر میںٹی آئی آئی ٹریڈرس کنکلیو ۔2025 | جموں و کشمیر کی روایتی صنعتوں کیلئے ٹیکس میں چھوٹ زیر غور:پیوش گوئل
صنعت، تجارت و مالیات

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?