سرینگر//حضرت محسن انسانیت، پیغمبر آخر الزماں جناب نبی رحمت آنحضرت ﷺ کی ولادت باسعادت مناسبت سے پیغام سیرت رحمت دو عالم ﷺ کو عام سے عام تر کرنے کیلئے حسب روایت امسال بھی عوامی مجلس عمل نے 17ربیع الاول1439ھ مطابق 6دسمبر 2017 بدھوار دن کے10:30 بجے سے مرکزی دفتر میرواعظ منزل راجوری کدل میں ایک خصوصی سیرتی تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔ سیرتی تقریب میں وادی کے جید علمائے کرام اور دانشورحضرات پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کی حیات آفرین، مقدس زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈال کر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ تقریب کی صدارت سربراہ تنظیم میرواعظ عمر فاروق انجام دیں گے۔