سرینگر//عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر تنظیم کا ایک اعلیٰ سطحی وفدجس میں محمد شفیع خان، ڈاکٹر عمر، ایڈوکیٹ بشیر احمد، ایڈوکیٹ شیخ یاسر اور خورشید احمد شامل تھے نے، شہر کے 2 بڑے ہسپتالوں ایس ایم ایچ ایس اور برزلہ ہسپتال سرینگر جاکر گزشتہ روز ضلع بڈگام کے مختلف علاقوں میں فورسز کے ہاتھوں شدید طور پر زخمی کئے گئے افراد کی مزاج پرسی کی اور میرواعظ کی جانب سے ان کی خیر و عافیت معلوم کرنے کے علاوہ جملہ زخمیوںکی فوری شفا کیلئے خصوصی دعا کی۔