سرینگر// عوامی مجلس عمل کے شعبہ یوتھ نے وادی کے نامور تاجر اور بیوپار منڈل مہاراج گنج کے صدر حاجی اسد اللہ میر ساکنہ حبک نسیم باغ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ میرواعظ منزل راجوری کدل سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت یوتھ صدر صوفی مشتاق احمد نے کی۔ اس موقعہ پر مرحوم کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی گئی ۔ادھر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے بیو پار منڈل مہاراج گنج کے صدر اور معروف تاجر اسداللہ میر نیز سینئر ایڈوکیٹ نور محمد کپرا جو معروف تاجر بلال احمد (پک اینڈ چیوز) کے والد نسبتی تھے، کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ فرنٹ چیئر مین کل دونوں مرحومین کے گھروں پر گئے اور ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔