عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//کمشنر سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مندیپ کور نے یو ایل بی بڑی براہمناں کے اودھے فارمس میں ایک عظیم الشان عوامی دربار کی صدارت کی ۔ دربار میں اہم مکالمے کا مشاہدہ کیا گیا جس کا مقصد عوامی خدشات کو دور کرنا تھا ۔ ایک قابل ذکر بات کے طور پر مندیپ کور نے پاور گرڈ کارپوریشن کی طرف سے ضلع سانبہ میں یو ایل بی کو فراہم کی گئی سڑک صاف کرنے والی گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس میں شہری علاقوں میں صفائی کے عزم کا اظہار کیا گیا تقریب میں ڈیپارٹمنٹل سٹالز کا معائینہ بھی شامل تھا ۔ عوامی بات چیت کے دوران عوام کی جانب سے تحفظات اور مطالبات کا اظہار کیا گیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے امرت کلش یاترا کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کر کے کمیونٹی میں سرگرمی سے حصہ لیا ۔ انہوں نے پی ایم اے وائی ( یو ) کے استفادہ کنندگان اور پی ایم سوانیدھی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کے ساتھ ساتھ محکمہ ماہی پروری سے وابستہ افراد کو بھی گرہ پرویش کی چابیاںدیں ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مندیپ کور نے بہتر پالیسی سازی کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خلیج کو ختم کرنے میں عوامی دربار کی اہمیت پر زور دیا ۔ عوامی دربار کے اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے انہوں نے عوام کو بتایا کہ ریکارڈ شدہ مسائل منصوبہ بندی کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ انہیں درپیش مسائل کو دور کرنے کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ کمشنر سیکرٹری نے کہا ’’ عوامی دربار شہریوں کے ساتھ جڑنے اور ان کی ضروریات اور خواہشات کو سمجھنے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔ ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے اور ضلع سانبہ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ‘‘۔ ڈی سی سانبہ ، ڈائریکٹر یو ایل بی ، ڈی ڈی سی ممبران ، ضلع انتظامیہ کے تمام سینئر افسران نے دربار میں شرکت کی ۔