سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت (ع)چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے عوامی ایکشن یوتھ کے صدرمشتاق احمد صوفی کے ماموں عبدالرشید پھپھو سکونت وازہ پورہ مہاراج گنج کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ مرحوم عبدالرشید کی وفات کی خبر سن کر میرواعظ مرحوم کے گھر وازہ پورہ گئے جہاں انہوں نے پھپھو اور صوفی خاندان کے اراکین بالخصوص مشتاق احمد صوفی کے ساتھ تعزیت پیش کی اور مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے ایصال ثواب کیا اور فاتحہ پڑھی۔تنظیم کے مرکزی دفتر پر ایک ہنگامی ماتمی اجلاس میں مشتاق احمد صوفی کے ماموں جان کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا گیا اور اس سانحہ پر صوفی اور پھپھو خانوادے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی ظاہر کی گئی اورلواحقین کیلئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے صبر جمیل اور مرحوم کی مغفرت کی خصوصی دعا کی گئی۔عبدالرشید پھپھو کی اجتماعی فاتحہ خوانی 15 ستمبر صبح 10:00 بجے آبائی مقبرہ تلواری گوجوارہ میں ادا کی جائیگی اور بعد میں مرحوم کے گھرتعزیتی اجتماع میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔اس دوران میرواعظ نے خاندان میرواعظ کے قریبی محب اور کشمیر کے ایک بااثر سیاسی خاندان آنجہانی پنڈت پریم ناتھ بزاز کے فرزند اور جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فورم کے صدر پنڈت بھوشن بزاز کے برادر اکبر شری موہن چندر بزازکے سورگباش ہونے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شری بھوشن بزاز اور بزاز خاندان کے دیگر اراکین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔