عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کل سرینگر میں ایک تقریب میں سینٹر فار انوویشنز ان پبلک سسٹمز ( سی آئی پی ایس ) کے فاتحین کو ایوارڈ سے نوازا۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ سی آئی پیز ایوارڈز تیزی سے معاشرتی اور معاشی پیش رفت کو فروغ دینے اور دوسروں کو تبدیلی کے ایجنٹ بننے کی ترغیب دینے کیلئے عوامی نظاموں میں تبدیلی کے اقدامات کو تسلیم اور مناتے ہیں ۔سنہانے کہا ’’ سرکاری ملازمین ، انجینئرز ، ڈاکٹر ، سائینسدان ، ٹیکنوکریٹس انتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ان کی غیر جانبداری ، دیانتداری ، کارکردگی اور نڈر ہونا ہمارے سب سے قیمتی اثاثے ہیں ۔ مجھے فخر ہے کہ ایک ٹیم کی حیثیت سے انہوں نے لوگوں کی خدمت اور قوم کی تعمیر میں تعاون کرنے کیلئے کام کیا ہے ۔ ‘لفٹینٹ گورنر نے روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم شری نریندر مودی کی قیادت نے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے جس کی وجہ سے جدید حکمرانی کے اقدامات کا باعث بنے اور حکومت کو لوگوں کی ضروریات کیلئے زیادہ حساس بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معزز وزیر اعظم کے ’’ کم سے کم حکومت ، زیادہ سے زیادہ گورننس ‘‘ کے منتر نے شہریوں کیلئے زندگی گذارنے میں آسانی کو بڑھایا ہے اور عوامی خدمات کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا ہے ، آج ہندوستان نہ صرف دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت ہے بلکہ اس کا مستقبل بلا شبہ سب سے بڑی معیشتوں میں روشن ہے ۔ ملک بھر میں مستقل اور تیز رفتار معاشی ترقی کیلئے ساز گار ماحول پیدا کیا گیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ آج مصنوعی ذہانت کے دور میں تبدیلی واحد مستقل ہے ہمیں ہر شعبے میں ترقی اور فلاح و بہبود کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کرنا ہوں گے ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں و کشمیر میں شہری اور کاروباری خدمات میں تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی ۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت جیسی نئی ٹیکنالوجیز بہتر عوامی پالیسیاں ، فیصلہ سازی میں بہتری ، شہریوں کی بہتر مصروفیت ، عوامی خدمات کی تیز اور اعلیٰ معیار کی فراہمی کا باعث بنے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیورو کریٹس ، ٹیکنوکریٹس نے نئے ٹولز تیار کرنے ، پیچیدہ چیلنجوں کو حل کرنے کیلئے جدید اقدامات کرنے اور تکنیکی ایپلی کیشنز کے ذریعہ معاشرے میں بہتری اور تبدیلی کو آگے بڑھانے کیلئے جدید اقدامات کریں ۔