سرینگر/جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبد اللہ نے بدھ کو اپنی پارٹی کے اُس احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی جس کا اہتمام کشمیر ہائی وے پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے کیا گیا تھا۔
یہ احتجاجی مظاہرہ سرینگر۔جموں ہائی وے پر پانتہ چوک میں کیا گیا۔
یاد رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کشمیر ہائی وے پر ہفتے میں دو دنوں کی پابندی کے احکامات واپس نہیں لئے جائیں گے۔
حال ہی میں اُدھمپور سے بارہمولہ تک کشمیر ہائی وے پر سیولین ٹریفک کے چلنے پر پابندی عاید کی گئی۔
احکامات کے مطابق یہ پابندی31مئی تک جاری رہے گی۔
یہ پابندی بدھ اور اتوار کو نافذ العمل رہتی ہے اور اس کیخلاف ریاست بھر میں شدید رد عمل پایا جارہا ہے۔