سرینگر//نئی دلی میں مقیم ناروے کے سفارتکار نیلس رگنارکمسواگ نیشنل کانفرنس کے کارگذار صدر عمر عبداللہ کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر ملاقی ہوئے۔ ایک گھنٹے کی ملاقات کے دوران ریاست کی مجموعی سیاسی، معیشی اور اقتصادی کے علاوہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں تبادلہ خیالات ہوا۔ عمر عبداللہ نے سفارتکار کو جموںوکشمیر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہی دلائی اور ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے موقف سے بھی آگاہ کیا۔ اسی دوران مختلف بیروہ، گاندربل بڈگام اور سرینگر سے آئے ہوئے عوامی وفود اور پارٹی کارکنان و عہدیداران بھی عمر عبداللہ سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے مشکلات اور مسائل کی جانکاری دی۔ انہوںنے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور کہا کہ نیشنل کانفرنس آپ کے مسائل و مشکلات متعلقہ حکام تک لیجانے اور اُن کا سدباب کرانے کی ہر ممکن کوشش کریگی۔