Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

عمر رسیدہ ماں22سال سے اکلوتے لاپتہ بیٹے کی تلاش میں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 13, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//صفا کدل ہفت یاربل کی ایک عمر رسیدہ ماںکی اپنے اکلوتے لاپتہ بیٹے کی تلاش 22سال بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی ہے اور یہ خاتون بھی اُن سینکڑوں خواتین میں سے ایک ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے اپنے لاپتہ لخت جگروں کی تلاش میں آنسو بہا رہی ہیں۔ ایسی خواتین کو نہ صرف سرکاروں سے شکوہ ہے بلکہ اقتدارمیں رہنے والے ایسے پولیس افسران سے بھی گلہ ہے جنہوں نے اُن کی کوئی مدد نہیں کی ۔پلاسٹک کا جوتا پہنے صفا کدل ہفت یاربل کی عمر رسیدہ خاتون جمیلہ بیگم اُن بدنصیب مائوں میں سے ایک ہے جو ہر سال انسانی حقوق کے عالمی دن پر دھرنا دیتی ہے۔اس ماں کا اکلوتا بیٹا محمدعرفان خان 1994 میںسرینگر کے کرن نگر علاقے سے لاپتہ ہو گیا تب سے اب تک اُس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ اُسے زمین کھا گئی یا پھر آسمان نگل گیا۔اکلوتے بیٹے کے لاپتہ ہو جانے کے بعدپورا کنبہ بے سہارہ ہو گیا اور اب دانے دانے کا محتاج ہے۔جمیلہ بیگم کی ایک آنکھ کا آپریشن ہوا ہے جبکہ دوسری آنکھ سے کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ 8سال قبل بیٹی کی شادی ہوئی تھی لیکن اُس کا بھی طلاق ہوا اور اب وہ بھی دو بچوں کے ہمرہ اپنے ماں باپ کے یہاں رہ رہی ہے۔جمیلہ بیگم نے کہا کہ وہ مرتے دم تک اپنے بیٹے کی تلاش جاری رکھے گی۔جمیلہ بیگم کہتی ہے ’’میرا بیٹا1994میں کرن نگر ٹیوشن پڑھنے گیا تھا لیکن وہاں سے ہی غایب ہو گیاجب اُس کی تلاش شروع کی تو کرن نگر سے پتہ چلا کہ وردی میں ملبوس کچھ افراد نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اگرچہ دو کی بعد میں لاشیں ملیں تاہم میرے بیٹے ،جو اُس وقت 8ویں کلاس میں پڑھتا تھا، کا کہیں کوئی سراغ نہیں ملا، میں اور میرے خاوند نے ہر ممکن جگہ پر اُسکو تلاش کیا، فوج سے لیکر پولیس تک انصاف کیلئے دروازے کھٹکھٹائے لیکن انصاف نہیں ملا ، ایک دن ہمیں بتایاگیا کہ شریف آباد ایچ ایم ٹی میں موجود کیمپ نے بٹہ مالو میں ایک چھاپے کے دوران تین لوگوں کو گرفتار کیا  جس کی فوٹیج ٹی وی پر بھی دکھائی گئی پھر ہم نے تلاش شروع کی اور ہمیں یقین ہو گیا کہ وہ زندہ ہے ،ہم اُن ٹی وی چینل والوں کے پاس بھی مدد کیلئے گئے، جنہوں نے وہ فوٹیج دکھائی تھی لیکن وہاں سے بھی ہمیں کوئی مدد نہیں ملی اور تب سے اب تک میری تلاش اپنے لحت جگر کیلئے جاری ہے اور مجھے اُمید ہے کہ وہ زندہ ہے اور ایک نہ ایک دن میرے پاس ضرور آئے گا ۔جمیلہ بیگم کا کہنا ہے کہ عرفان کے لاپتہ ہو جانے کے بعد گھر تنکوں کی طرح بکھر گیا، ماں باپ جنہیں یہ اُمید تھی کہ اُن کا بیٹا بڑا ہو کر اُن کا سہارا بنے گا لیکن ہم بدقسمت ماں باپ پچھلے 22برسوں سے اُس کو تلاش کر رہے ہیں لیکن یہ تلاش مکمل نہیں ہو رہی ہے ۔عمر رسیدہ خاتون نے کہا کہ خاوند حبیب اللہ خان دل کے عارضے میں مبتلا ہے ،میری ایک آنکھ متاثر ہے،8سال قبل بیٹی کی شادی کرائی لیکن اُس کا بھی طلاق ہو گیا ۔جمیلہ نے کہا کہ گھر کا نظام چلانے کیلئے ماں بیٹی شال بافی کا کام کرتی ہیں لیکن پچھلے 6ماہ سے یہ کام بھی بند پڑا ہے اور گھر میں کھانے کے لالے پڑگئے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?