کوروناسے صحتیاب ہوئے برزگ شہریوں کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت:ناظم صحت
سرینگر //چیفْ میڈیکل آفیسر سرینگر اورشعبہ جیراٹریک مڈیسن جے ایل ایل ایم اسپتال رعناواری کے اشتراک سے اسپتال میں نیشنل پروگرام فار ہیلتھ کیئر آف ایلڈرلی کے تحت دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ پروگرام میں وبائی بیماریوں کے ماہرین، میڈیکل آفیسرز اور سرینگر کے مختلف پرائمری ہیلتھ سینٹروں میں کام کرنے والے نیم طبی عملہ نے کیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے کہا ’’ محکمہ صحت تمام شہریوںخاصکر بزرگوں کو ویکساں طبی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ بند ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے عمررسیدہ افراد کو زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے دوران ڈاکٹروں کو عمر رسیدہ افراد کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرایا گیا ہے۔اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر سرینگر ڈاکٹر جمیل احمد میر نے کہا ’’ عمر رسیدہ افراد کے صحت کی ضروریات بالغ لوگوں سے مختلف ہوتی ہیں، اور اسلئے یجروری بن جاتا ہے کہ ہم انہیں خصوصی علاج و معالجہ فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاب کا مقصد طبی اور نیم طبی عملہ کو کیمونٹی سطح پر طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں جانکاری دینا تھا ۔