عمران کو نااہل ٹھہرانے سے متعلق درخواست کی سماعت سے جج وحید الگ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 لاہور// وزیر اعظم عمران خان کو نااہل ٹھہرائے جانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں داخل دو درخواستوں پر سماعت کرنے کے لئے قائم بینچ کے جسٹس شاہد وحید نے اپنے آپ کو اس معاملے سے الگ کر لیا ہے ۔ جسٹس وحید نے اس معاملے کی سماعت کرنے کے لئے قائم بنچ سے اپنے آپ کو الگ کرنے کی وجہ ذاتی بتایا ہے ۔ چیف جسٹس کو بھیجی گئی درخواست میں جسٹس وحید نے اس معاملے کی سماعت کے لئے کسی دوسرے جج کو مقرر کرنے کی اپیل کی ہے ۔ بینچ سے جسٹس وحید کے الگ ہو جانے کے بعد اس معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اس معاملے کی سماعت کے لئے قائم بنچ میں جسٹس وحید کے علاوہ جسٹس مامون رشید شیخ تھے ۔ جسٹس شیخ بنچ کے صدر تھے ۔ اس معاملے میں عبد الوہاب اور مدثر نے عرضی دائر کی ہے ۔یو این آئی۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *