پیشاور//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے معاملے میں شنوائی ان کے وکیل کے نہ پہنچنے کی وجہ سے 3 جنوری تک کے لئے موخر کردی گئی۔ مسٹر عمران خان کے خلاف انہیں کی پارٹی تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ فوزیہ بی بی نے 50 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے ۔ پاکستانی اخبار ‘دی ڈان’ کے مطابق اڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ولی اللہ حامد انصاری نے معاملے کی اگلی شنوائی کے لئے 3 جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے ۔ وکیل حبیب قریشی نے عدالت کے سامنے کہا کہ مسٹر عمران خان کے وکیل بابر اعوان سپریم کورٹ میں کسی معاملے کی شنوائی کے سلسلے میں مصروف ہیں اس لئے وہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لئے پیشاور نہیں آسکتے ہیں۔ فوزیہ بی بی نے سینیٹ انتخابات میں ان پر خریدوفروخت کے ‘بے بنیاد’ الزامات لگائے جانے کے سلسلے میں مسٹر عمران خان کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا اور ہتک عزت کے عوض میں 50 کروڑ روپے کے نقصان کا مطالبہ کیا ہے ۔