اسلام آباد//پاکستان کے سپریم کورٹ وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق کیس کی نظر ثانی کی عرضی پر 18 اکتوبر کو سماعت کرے گی، جس نے اس سے پہلے اس معاملے میں مسٹر عمران خان کو بری کردیا تھا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی عرضی پاکستان مسلم لیگ- نواز (پی ایم ایل-این) کے لیڈر حنیف عباسی نے گزشتہ نومبر میں دائر کی تھی۔ مسٹر حنیف عباسی فی الحال عمرقید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ کو 2013 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیرونی کمپنی نیازی سروس لمیٹیڈ کی تفصیل بتانا ضروری نہیں تھا، کیونکہ وہ مذکورہ کمپنی کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے ۔ یو این آئی