Facebook Twitter Youtube
Notification
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Reading: عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ
Share
Kashmir UzmaKashmir Uzma
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
  • ملٹی میڈیا
  • اداریہ
  • ادب نامہ
Search
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Follow US
Home » عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ
برصغیر

عمران خان کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات، ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 22, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
2 Min Read
SHARE
کوالا لمپور//وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ہم بھی اقتصادی ترقی کیلئے ان کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر موجود وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ عمران خان نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کو دورہ پاکستان اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی جو مہاتیر محمد نے قبول کرلی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت و دیگر شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے، سیاحتی مراکز کے قیام کیلئے ملائیشیا تعاون کرے۔ مہاتیرمحمد نے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جن کا خود چل کر استقبال اور خیر مقدم کیا، پاکستان اور ملائیشیا کو مشترکہ مسائل کا سامنا ہے اور مستقبل میں مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ملاقات کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ویزوں کے جزوی خاتمے کا معاہدہ ہوا جس کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئیگی جب کہ آئندہ سال اسلام آباد میں پاکستان، ملائیشیا پہلی مشترکہ مشاورت ہوگی۔ پاکستان نے ملائیشین کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے ملائیشیا کے تجربات سے استفادہ کرنے کا اظہار کیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشتگردی کو کسی مذہب سے منسلک نہیں کیا جاسکتا، ملائیشیا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کامیاب کوششوں کو سراہا جبکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے مہاتیر محمد کو آگاہ کیا  ۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کیلئے مفاہمت کی یاد داشت کا اعادہ کرتے ہوئے مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔
 
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاک۔سعودیہ دفاعی معاہدہ ’کسی تیسرے ملک‘ کے خلاف نہیں:پاکستانی دفتر خارجہ
برصغیر بین الاقوامی تازہ ترین
خودانحصاری ہی بھارت کے تمام مسائل کا حل ہے : وزیر اعظم مودی
تازہ ترین صفحہ اول
کشمیر میں کسان مشکل دور سے گذر رہے ہیں، ان کو مدد کرنے کا وقت ہے:رویندر رینہ
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا نے زنسکار فیسٹول کے 10 ویں ایڈیشن کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدے نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی میں ایٹمی تحفظ کو شامل کردیا

September 20, 2025
برصغیر

شرجیل، عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

September 19, 2025
برصغیر

راہل کی ’ووٹ چوری‘ کے خلاف مہم تیز

September 19, 2025
برصغیر

۔1965کی جنگ کے 60سال مکمل | سپاہی کی فلاح اولین ترجیح

September 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?