اسلام آباد//پاکستان تحریک ِ انصاف پارٹی (پی ٹی آئی )کے سربراہ عمران خان نے توہین عدالت کے معاملے میں آج الیکشن کمیشن میں اپنا جواب داخل کیا ہے ۔دی نیشن میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے کہا کہ وہ کل عمران خان کی جانب سے داخل کردہ جواب کا مطالعہ کرے گا اور اس کے بعد وہ 27 ستمبر کو اپنا فیصلہ سنائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر (ریٹائرڈ جج) سردار محمد رضا خان کی قیادت میں کمیشن کی چار رکنی بنچ عمران خان کے خلاف چل رہے توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کر رہی ہے ۔مسٹر خان نے اپنے وکیل کے ذریعہ داخل کردہ جواب میں کہا، "میں الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں اور اس ادارے کی اعلی حیثیتو مقام کو تسلیم کرتا ہوں۔"تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ توہین عدالت سے متعلق ردعمل کا اظہار کرنے کے معاملے میں انہوں نے اپنے سابق وکیل ثقلین حیدر کے ذریعہ معذرت طلب کر لی تھی۔ انہوں نے اسے قدیم زمانے کا بندہوچکا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی فنڈنگ معاملے میں دستاویزات نہیں جمع کرنے سے شروع ہوئی تھی اور اب تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا چکے ہیں۔یو این آئی۔