اسلام آباد،28اکتوبر(رائٹر)پاکستان کے اپوزیشن لیڈر عمران خان نے اگلے ہفتے کے اپنے مظاہرے سے پہلے اپنی پارٹی کے اراکین کی گرفتاری کے بعد آج ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا جس سے تنازعہ اور سیاسی تعطل کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق کرکٹ کھلاڑی عمران خان نے بدعنوانی کے الزامات کے سلسلے میں وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ کے لئے مجبور کرنے کے مقصد سے بدھ کو دارالحکومت کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس سے تنازعہ بڑھ گیا ہے اور وزیراعظم کے لئے متضاد صورت حال پیداہوگئی ہے ۔فوج کے ساتھ ان کی حکومت کا تنازعہ ہونے کی خبروں نے ان کی مشکلوں کو مزید بڑھا دیا ہے ۔پولیس نے جمعرات کو عمران خان کی پارٹی کی نوجوان شاخ کے اراکین کی اسلام آباد میں ایک کمرے میں ہوئی میٹنگ پر چھاپہ مارا اور نہ صرف انکی پٹائی کی بلکہ ان میں سے 40اراکین کو گرفتار بھی کرلیا۔پولیس نے نوجوانوں کی ریلی کو ضابطوں کی خلاف ورزی بتایا۔اسلام آباد میں ریلی پر پابندی لگی ہوئی ہے ۔عمران خان نے اس کی خلاف ورزی کا اعلان کیاہواہے ۔رائٹر