سرینگر//عمان کی راجدھانی مسقط میں پائین شہر کے ایک نوجوان کی ڈوبنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق 24سالہ عرفان ایوب خان ولد ایوب احمد خان ساکن ڈل حسن یار حبہ کدل عمان کے مسقط شہر میں ایک سوئمنگ پول سے اٹھا کر مقامی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔قانونی لوازمات پورے ہونے کے بعد بدھ کو عرفان کی لاش کو سرینگر لایا گیا اور بعد میں اسے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔