سرینگر// علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی انتظامیہ نے حزب کمانڈرڈاکٹرمنان وانی کی غائبانہ نمازجنازہ اداکرنے کی پاداش میں تین کشمیری طالب علموں کاداخلہ معطل کردیاجبکہ دیگرچارطالب علموں کے نام وجہ بتائونوٹس جاری کی جارہی ہے ۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم قریب 15کشمیری طلاب علم جان ایف کینیڈی ہال میں جمعرات کی شام جمع ہوئے اورانہوں نے یہاں منان وانی کے حق میں غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کی کوشش کی۔یونیورسٹی منتظمین تک یہ اطلاع پہنچی تو وہ دیگر طلباء لیڈروں کے ہمراہ وہاں پہنچے جس کے بعد کشمیری طلباء اور یونیورسٹی طلباء لیڈروں اور سٹاف کے درمیان شدید تکرار ہوئی۔ بعد میں یونیورسٹی حکام نے غائبانہ نمازجنازہ میں شامل تین کشمیری طالب علموں کو معطل کرنے کاحکمنامہ جاری کردیا۔یونیورسٹی کے ناظم محسن خان نے واضح کیاکہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ملک دشمن سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔محسن خان نے بتایاکہ کشمیر ی طالبعلم نظم شکنی اورغیرقانونی اجتماع کااہتمام کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں ،اسلئے اُن کے خلاف یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ۔