نئی دہلی//علی گرھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) میں سٹوڈنٹس یونین کے دفترسے محمدعلی جناح کی تصویر ہٹانے کافیصلہ ابھی نہیں لیاگیاہے ۔یہ جانکاری مرکزی وزیربرائے ترقی انسانی وسائل (ایچ آرڈی ) ستیہ پال سنگھ نے لوک سبھامیں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب دی۔ انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس یونین کوتحلیل کیاگیاہے اوراس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ سٹوڈنٹس یونین کی نئی اکائی تشکیل ہونے کے بعدہی لیاجائے گا۔علی گڑھ سے بی جے پی ممبرپارلیمنٹ ستیش گوتم نے پاکستان کے بانی کی تصور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس یونین کے دفترمیں دیوارکے ساتھ ہونے پر گذشتہ 2 مئی کواعتراض جتایاتھا جس کی وجہ سے طلباء تنظیموں اوربی جے پی لیڈران کی جانب سے حمایت اورمخالفت میں الگ الگ احتجاجی مظاہرے کئے تھے ۔ان مظاہروں کے دوران کم ازکم 6 افراد پولیس کے لاٹھی چارج میں زخمی بھی ہوئے تھے ۔قابل ذکرہے کہ یہ معاملہ سابق نائب صدرحامدانصاری کوسٹوڈنٹس یونین کی تاعمرممبرشپ دینے سے متعلق تقریب کے روزسامنے آیاتھا ،جس کی وجہ سے انصاری تقریب میں شرکت نہ کرسکے تھے اورانہیں واپس دہلی لوٹناپڑاتھا۔