کشتواڑ//فوج کی جانب سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی فیکلٹی کے ممبران اور طلباء کئے لئے 6روزہ دورہ کا انعقاد کیاگیاجوکامیابی سے اختتام کو پہنچا۔اس دورے کا اہتمام ضلع کشتواڑ کے تمدنی ورثے کو اجا گر کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔اس دوران انہیں سرکاری اہلکاروں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقعہ ملا ۔دورے پر گئے ہوئے ممبران کو متعدد تعلیمی اداروں اور سیاحتی مراکز دیکھنے کا موقعہ بھی ملا۔ اس دوران ممبران نے ایک سیمینار’’ــ قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کا رول‘‘ میں بھی شرکت کی۔ٹور ممبران نے دھار منڈ گیریزن میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سے بھی ملاقات کی۔با ت چیت کے دوران علاقہ میں خواتین اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے فوج کی سنجیدہ کوششوں کو سراہا گیا۔ یونیورسٹی کے طلباء اور پرو فیسروں نے فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔