سرینگر// نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگرنے رعناواری اسپتال کا دورہ کیا اوروہاں تعمیراتی کاموں کاجائزہ لینے کے علاوہ مریضوں کی عیادت کی۔انہوں نے معالجین پر زور دیا کہ وہ اسپتال میں کام وکاج میں مزید سرعت لائیں اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فرہم کی جائے۔اس موقعہ پر علی محمد ساگر نے اسپتال کی نئی عمارت میں زچگی کا وارڈ قائم کرنے کیلئے اپنے سی ڈی ایف فنڈ سے30لاکھ روپے واگزار کرنے کا اعلان کیااوراس بات کی امید ظاہر کی کہ اسپتال میں حاملہ خواتین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم ہونگی۔