سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر(ایم ایل اے خانیار) نے کل شہر خاص کے درجنوں علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران زیارت شریف حضرت سید محمد امین اویسی منطقیؒ عالی کدل میں حاضری دی ، جہاں اس وقت عرس کے ایام جاری ہیں۔ انہوں نے اس موقعے پر قدیم اور تاریخی زیارت گاہ کی تعمیر و تجدید کیلئے 5لاکھ روپے واگذار کئے۔ انہوں نے تاریخی خانقاہِ معلی میں بھی 4ائرکنڈشنوں اور فرش و فروش بچھانے کیلئے 23لاکھ 55ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اُن کے ہمراہ پی ایچ ای، آر اینڈ نی، پی ڈی ڈی اور میونسپلٹی کے حکام بھی تھے۔اسی دوران پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک خراج عقیدت کے اجلاس میں پارٹی کے محمد یوسف وانی (حلوائی) کو برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس موقعے پر پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، سینئر لیڈران شمیمہ فردوس، سینئر نائب صدر صوبہ محمد سعید آخون، ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر، محمد یاسین شاہ اور ضلع صدر پیر آفاق احمد نے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے۔