سرینگر//حریت (گ ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں زیر علاج ہیں ۔مسلم لیگ کا ایک وفد قائمقام چیرمین محمد یوسف میر، ترجمان سجاد ایوبی، عبد الرشید خان اور منظور احمد للہاری پر مشتمل صورہ ہسپتال گیا جہاں انہوں نے گیلانی کی عیادت کی اور ان کی صحت کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔ اپنے پیغام میں مسلم لیگ نے تمام اہلیانِ کشمیر سے اپیل کی کہ وہ اپنی مخصوص دعاوؤ ں میں سید علی شاہ گیلانی کو یاد رکھیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو رہیں تاکہ وہ فوری طور جسمانی مسائلوں سے چھٹکارا پا کر قوم کی رہنمائی کر سکیںکیونکہ آج کی تشویشناک صورتحال میں ایسی شخصیتوں کا موجود رہنا کشمیری قوم کے لئے قدرت کی عظیم نعمت سے کم نہیں ہے ۔