نئی دلی //بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ علیحدگی پسند سہولیت کی سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ یہ سیاست دان جو کشمیری نوجوانوں کو تشدد اور پتھرائو کیلئے اکساتے ہیں وہ خود کے بچوں کو آئی اے ایس اور کے پی ایس افسر بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علیحدگی پسند اپنے بچوں کو بہترین سے بہترین سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں مگر دوسروں کے بچوں کو پتھرائو کیلئے اکساتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ لوگ سہولیت کی سیاست کرتے ہیں۔ جتندر سنگھ نے کہا کہ سول سوسائٹی اور جموں و کشمیر حکومت کو نوجوانوں کو یہ بات سمجھانے کی ضرورت ہے کہ وہ چند لوگوں کے اکسانے پر نہ جائیں۔