تحریک استقلال اور تحریک استقامت کا بھارت سے وفاداری کا عزم: امیت شاہ
سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ جموں و کشمیر میں مقیم حریت کانفرنس کے2 اور حلقوں نے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ بنائے گئے نئے بھارت میں اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے۔یہ پیشرفت علیحدگی پسندوں کے گروپ کے دو دیگر گروپوں کے اسی طرح کے اعلانات کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔منگل کو پیپلز موومنٹ اور ڈیموکریٹک پولیٹیکل موومنٹ نے علیحدگی پسندی سے تمام تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا۔شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت علیحدگی پسندی آخری سانسیں لے رہی ہے اور اتحاد کی جیت پورے کشمیر میں گونج رہی ہے۔شاہ نے X پر لکھا”وادی کشمیر سے ایک اور بڑی خبر، حریت سے وابستہ دو مزید گروپوں، جموں و کشمیر تحریک استقلال اور جموں و کشمیر تحریک استقامت نے علیحدگی پسندی کو ترک کر دیا ہے اور پی ایم مودی کی طرف سے بنائے گئے نئے بھارت پر اپنا اعتماد بحال کر دیا ہے،” ۔ایک بیان میں، جموں و کشمیر تحریک استقلال کے چیئرمین غلام نبی صوفی نے کہا کہ وہ اور ان کی تنظیم نے حریت کانفرنس یا متعلقہ نظریہ کے ساتھ کسی دوسرے گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ “ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی لیکن نہ تو حریت کانفرنس(گ) اور نہ ہی حریت( ع) عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوسکے، وہ عوام کی امنگوں اور جذبات کی نمائندگی کرنے میں ہر قدم پر ناکام رہے۔ میں نے بہت پہلے علیحدگی پسند نظریہ سے اپنے تعلقات منقطع کیے تھے اور آج میں اس کیباضابطہ طور پر مذمت کرتا ہوں۔”صوفی نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستان کے ایک سچے اور پرعزم شہری ہیں اور ہندوستانی آئین پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نہ تو میں ماضی میں کسی ایسے عمل سے وابستہ رہا ہوں جو ہندوستان کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہو اور نہ ہی میں یا میری تنظیم کسی ایسے گروپ یا فورم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہوں جو مستقبل میں ہندوستان کے خلاف کام کرے گا یا کرتا رہے گا۔ایک الگ بیان میں، جموں و کشمیر تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی اب حریت(گ)یا حریت(ع) یا کسی دوسرے نظریے سے وابستہ نہیں ہیں جو ہندوستان کے مفادات کے خلاف کام کرتا ہے۔وار نے کہا کہ حریت میدان کھو چکی ہے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔انہوں نے کہا کہ “وہ عوام کی امنگوں اور جذبات کی نمائندگی کرنے میں ہر قدم پر ناکام رہے، میں نے بہت پہلے علیحدگی پسند نظریے سے اپنے تعلقات منقطع کر لیے ہیں اور آج، میں اس سے باضابطہ طور پر اپنے تعلقات منقطع کر رہا ہوں۔”