جموں//پنون کشمیرنے ریاستی حکومت کے اس بیان کہ حکومت علیحدگی پسندوں کے ساتھ بات چیت نہیں کرے گی کاخیرمقدم کیاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پنون کشمیر کے صدر اشونی کمارچرنگو اور ترجمان وریندررینہ نے کہاکہ گذشتہ سات دہائیوں کے دوران مرکزی سرکارنے پہلی بار کشمیرکے بارے میں واضح موقف اختیارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرمیں دہشت گردوں کی وجہ سے کشمیرپنڈت سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں ۔اس لئے اُن کی باز آبادکاری لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرکے جن علاقوں پرپاکستان قابض ہے کوپاکستان سے واپس لیاجاناچاہیئے۔ چرنگونے وادی کشمیرمیں امن وقانون کی صورت ِ حال بہتربنانے کے لئے سخت فیصلے لینے کی ضرورت پرزوردیا۔ وریندررینہ نے نیشنل ترجمان پُنن کشمیر نے کہاکہ مُکل روہتگی بھارت کے اٹارنی جنرل کی قیادت میں بھارتیہ ڈیلی گیشن کے جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے یونیورسل پیراڈک ریویو میں اختیار کیے گئے موقف کوغیرتسلی بخش قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیلی گیشن کی جانب سے دی گئی پریڈنٹیشن معیارکے مطابق نہیں تھی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرسے متعلق پاکستان کے موقف کاموثرتوڑپیداکرنے کی ضرورت ہے۔