سری نگر//آرمی مینجمنٹ سٹڈیز بورڈ کا 2 روزہ سیمینار کل بی بی کینٹ سری نگر میں ’’‘THE SYMBIOTIC RELATIONSHIP: OVERGROUND WORKERS AND CONFLICT ECONOMY IN JAMMU AND KASHMIR‘‘ ۔علامتی رشتہ:بالائی زمین ورکراور جموں و کشمیر میں ٹکرائو کی معیشت‘کے موضوع پر شروع ہوا ۔جس میں جموں و کشمیر کے اندر اور باہر سے ریسرچ اسکالر، صحافی، کارکن، حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری افسران اور موضوع کے سرکردہ ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔ اپنے افتتاحی خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے، جی او سی، چنار کور نے کشمیر میںملی ٹنسی اور کشمیر میںٹکرائو کی معیشت کو برقرار رکھنے میںبالائی زمین ورکر OGWs کے کردار پر روشنی ڈالی۔سیمینار میں OGW گٹھ جوڑ پر تین سیشنز کا احاطہ کیا گیا۔سمینار میں سابق چنار کور کمانڈروںلیفٹیننٹ جنرل (ڈاکٹر) سبرتا ساہا (ریٹائرڈ) اور لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ (ریٹائرڈ)کے علاوہ سپیشل ڈی جی سی آئی ڈی آر آر سوین اورآئی جی کشمیر وجے کمارنے شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ساہا نے تجربات کے ذریعے سامعین کو روشناس کیا اور گرے زون میں توسیع پر زور دیا جس کا OGWs کے ذریعے استحصال کیا جا رہا ہے۔ ۔سیمنار کے دیگرمقررین جن بشیر اسد، یانا میر ،امتیاز حسین، جنید میر، عماد مخدومی، راجہ منیب، جاوید بیگ اور ساجد یوسف نے ایک مناسب روڈ میپ پر پہنچنے کے لئے اپنے اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔