سرینگر//علاقہ پھاک سے سے آئے ہوئے ایک وفد نے سٹیزن ویلفیئر فورم کے بینئر تلے مشیر فاروق احمد خان سے ملاقات کی اور عوام کے دیرینہ مطالبات سے آگاہ کیا ۔فورم نے منی سبزی مارکیٹ کا قیام، کھمبر، ہارون ،ڈگنی بل ، وانیہ ہامہ میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر و تجدید، نشاط ، اشبر ،باکورہ، بابا دریا دین زیارت اور مسجد، بارہ سعادت مسجد تیل بل مرمت اور تجدید کی بھی درخواست کی کیونکہ دونوں ہی مزارات جموں و کشمیر وقف بورڈ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ قبائل طبقہ کے لئے اسکول جس میں قیام کی سہولیات بھی میسر ہو کی تعمیر پر کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ مشیر نے طویل التواء مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔