یو این آئی
ادے پور// مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو یہاں مغربی اور وسطی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں کی جائزہ میٹنگ کی۔ سیتا رمن کی صدارت میں مغربی وسطی خطے کے علاقائی دیہی بینکوں کے صدور اور ان کے اسپانسر بینکوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرز (سی ای او) کے ساتھ جائزہ میٹنگ ہوئی۔ سیتا رمن نے بینکنگ رسائی بڑھاتے ہوئے ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بینک کے تمام افسران آپس میں مل کر کام کریں۔میٹنگ میں محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری ، بینک آف مہاراشٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر،سٹیٹ بینک آف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر،علاقائی دیہی بینکوں کے عہدیداروں نے اپنے اپنے بینکوں کے بارے میں معلومات دیں۔