سرینگر//علاقائی دیہاتی بینک آفیسرس ایسوسی ایشن اور علاقائی دیہاتی بینک ایمپلائز یونین نے سوموار کو مشترکہ طور پر علاقائی یہاتی بینک اانتظامیہ کے خلاف سرینگر میں واقعہ صدر دفتر پر احتجاجی دھرنا دیکر احتجاجی مہم کا آغاز کیا ہے۔ایسوسی ایشن نے آر بی آئی ، نبارڈ اور دیگر اداروں کے اعلاوہ بینک کے کھاتہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بینک کو بچانے کیلئے سامنے آئیں۔ ایسوسی ایشنوں کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے دو سال سے جاری بینک انتظامیہ کی بینک اور ملازمین کش پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔ ایسوسی ایشنوں نے کہا ہے کہ ملازمین کش پالیسیوں کی وجہ سے بینک کے ہر سطح پر کام کرنے والے ملازمین پریشان ہیںکیونکہ بینک کی بنیادوں کو ہلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسوسی ایشن نے بیان میں کہا ہے کہ ایک مخصوص پالیسی اختیار کی ہے جس کے تحت ملازمین کو استعمال کرکے بینک میں جاری غلط کاموں کو جاری رکھا جائے اور اسلئے کیلئے ملازمین میں خوف کا ماحول پیدا کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ بینک انتظامیہ کوشش کرہی ہے کہ صورتحال کو مزید خراب کیا جائے اور ملازمین تنگ آجائیں۔ علاقائی دیہاتی بینک آفیسرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم پچھلے دو سال سے کہتے آئے ہیں کہ بینک میں جاری غلط پالیسیوں کا خاتمہ کریں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ غلط پالیسوں کی وجہ سے ایمانداری سے کام کرنے والے لوگوں پر بھی نظریں مرکوز ہوئیں ہے۔ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ جن معاملات کو لیکر ملازمین ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں وہ بینک کے کام کاج کیلئے غلط پالیسوں کا انتخاب،ملازمین کی ترقیوں میں کنبہ پروری کو ختم کرنا، بینک عملے کی مشکلات کو حل کرنا، بینک میں طاقت کا غلط استعمال کرنا، بینک میں 35سے 37سال کی سروس مکمل کرنے کے وقت مختلف بہانوں سے تحقیقات شروع کرکے یادگار سبکدوشی سے محروم کرنا،سکبدوشی کے فوائد سے ملازمین کو محروم کرنا،13حق دار ملازمین کو ترقی سے محروم کرنا، بغیر سوچ سمجھ کے قرضے فراہم کرکے رقومات کھونے کے خطرے کو کم کرنا ، باہموی معاہدوں کی خلاف ورزی،بغیر کسی صلح و مشورے کے بینک کی شاخیں بند کرنا، اعلیٰ سطی پر بینک میں پیشہ وارانہ ماہر اور حقائق کی کمی، بینک میں کام کرنے والی ڈیلی ویجروں کے مسائل حل کرنے میں عدم سنجیدگی، غیر انسای طریقے سے بند پڑیں تنخواہوں کو واگذار کرناجیسے مسائل شامل ہیں جنکے خلاف سوموار کو سرینگر میں واقعہ بینک کے صدر دفتر پر دونوں ایسوسی ایشنوں کی طرف سے دھرنا دیا گیا۔