عارف بلوچ
اننت ناگ//عشمقام علاقہ کے کرش گام گاں میں 2 بہنوں کی جانب سے قائم کئے گئے فش فارم میں ہزاروں مچھلیاں پراسرار طور ہلاک ہوگئی ہے ۔وانی رینبو ٹروٹ فش فارم کی مالکہ شبنم اختر کا کہنا تھا کہ ان کے فش فارم میں مبینہ طور زہریلی کمیکل ملانے سے تقریبا 7 ہزار مچھلیاں ہلاک ہوگئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سنیچر شام کو مچھلیاں فارم میں ٹھیک حالت میں پائی گئی لیکن اتوار صبح جب وہ لوگ یہاں پہنچے تو انہوں نے سبھی مچھلیوں جن کی قیمت لاکھوں ہیں مردہ پائی ہے،انہوں نے الزام لگایا کہ کسی نے جان بوجھ کر پانی میں زہریلی کمیکل ملا کر انکو نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم 2 بہنوں نے فش فارم کو 1 سال قبل قائم کیا ہے اور کڑی محنت کے بعد اب مچھلیاں فروخت کے لیے تیار ہوئی تھی تاہم مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی انہیں لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فش فارم انکی آمدنی کا واحد ذریعہ ہے تاہم آج کی مالی نقصان سے وہ لوگ کافی پیچھے چلے گئے ہیں۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔