سرینگر//شعبہ دعوت و تبلیغ کے ناظم کی اطلاع کے مطابق مقدس ماہ صیام کے عشرہ مغفرت کے دوران میرواعظ کشمیر ڈاکٹرمولوی محمد عمر فاروق 15؍ماہ رمضان المبارک اتوار دن کے 4 بجے سے تا نماز عصر مسجد شریف لکھری پورہ نوشہرہ میں وعظ و تبلیغ فرمائیں گے جب کہ 16ماہ رمضان المبارک سوموار 4بجے سے تا نماز عصر غوثیہ مسجد شریف حول چوک، 17ماہ رمضان المبارک بروز منگل تاریخی عالی مسجد عیدگاہ سرینگر میںبعد نماز ظہر اولین حق و باطل کی جنگ معرکہ بدر پر روشنی ڈالیں گے ، جبکہ اسی دن مفسر قرآن مہاجر ملت میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ ؒکے 50ویں یوم وصال کی مناسبت سے عیدگاہ سرینگر میں ایک یادگاری جلسہ عام بھی ہوگا۔ پروگرام کے مطابق میر واعظ 19رمضان المبارک جمعرات 4بجے دن تا نماز عصر مسجدشریف خلفاء راشدین رتھ پورہ وانی یار میں وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور 20ماہ رمضان المبارک نماز جمعہ کے موقعے پر مرکزی جامع مسجدسرینگر میں وعظ و تبلیغ کی خصوصی مجلس مغفرت آراستہ کی جائے گی ۔