سرینگر//نیشنل کانفرنس کار گذار صدر اورسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں29برس کے تشدد نے کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کو یہ احساس کر لینا چاہئے کہ عسکری ٹکرائو بیکار وبے جان عمل ہے ۔ آئی جی کشمیرکے اُس بیان جس میں انہوںنے کہا کہ جنگجو لیڈرشپ کا خاتمہ لازمی ہے کیو نکہ وہ ریاستی بچوں کو گمراہ کرکے تشدد کی طرف دھکیل رہے ہیں،پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عسکری قیادت کو مشورہ دیا کہ اُنہیں یہ احساس کر لینا چاہئے کہ عسکری ٹکرائو بیکار وبے جان اور لاحاصل عمل ہے۔ان کا کہناتھا کہ29برس سے جموں وکشمیر میں تشدد کی لہر جاری ہے ،لیکن اس سے کچھ بھی حاصل نہیں کیا جاسکا ۔سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر عمر عبداللہ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے تحریرکیا ’کہیں نہ کہیں عسکری لیڈر شپ کو یہ احساس کرلینا چاہئے کہ عسکری ٹکرائو بیکار عمل ہے،جموں وکشمیر میں29برس کے تشدد نے کچھ بھی حاصل نہیں کیا ۔