عظمیٰ نیوز سروس
اودھم پور// ضلع پولیس اُودھم پور نے دو خواتین ملی ٹینٹ معاونین (او جی ڈبلیو) کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار خواتین کی شناخت مریم بیگم زوجہ محمد شفیق، ساکن لودھرا، بسنت گڑھ اور ارشاد بیگم زوجہ مرحوم جمال دین، ساکن رائے چک، بسنت گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان خواتین کو ریاست کی سلامتی اور تحفظ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ملی ٹینٹ معاونین عسکری گروپوں کو لاجسٹک مدد فراہم کرنے میں ملوث تھیں اور عسکری تنظیموں کے لیے گائیڈ/معاون کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی مسلسل سرگرمیاں عوامی تحفظ اور سکون کے لیے سنگین خطرہ بن چکی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی مزید مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے اور ریاست کی سلامتی کے لیے خطرے کے پیش نظر دونوں خواتین کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا۔