جموں // جموں وکشمیر میں جنگجویانہ سرگرموں میں اضافہ اور سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر جنگجویانہ حملے کے پیش نظر سرکار نے ریاستی پولیس کو 150بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی ہیں ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس نے گذشتہ ہفتے گاڑیوں کو بلٹ پروف بنانے کیلئے ٹنڈر جاری کئے تھے ۔تاکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کوعسکری حملوں سے بچایا جا سکے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرکزی سرکار نے پہلے سے ہی پرایم منسٹر ڈیولپمنٹ پیکیج کے تحت اس کیلئے 500کروڑ کی رقم کو منظوری دی ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ جموں وکشمیر حکومت نے بلٹ پروف گاڑیاں بنانے والے منظور شدہ ٹھکیداروں سے 154محصوص گاڑیاں شامل ہیں ۔آفیسر کے مطابق پولیس کو جنگجوئوں کے تازہ حملوں کے بعد جدید بنانے کیلئے کئی اقداما ت کئے جا رہے ہیں ۔پولیس کے ریاستی سربراہ ایس پی وید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے حالیہ جنگجویانہ حملوں کے بعد جلد کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے میں اہم اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ گاڑیاں دو6 HE-3گرنیڈ دھماکوں سے بچا سکتی ہیں ۔افسران نے بتایا کہ 2015سے2017تک ریاست میں جنگجویانہ حملوں میں 72عام شہروں سمیت 201سیکورٹی اہلکار جان بحق ہوئے ہیں جبکہ سال2018میں ابھی تک 28تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں چار فورسز کے اہلکاروں سمیت 8جنگجو ہلاک ہوئے ہیں ۔