اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے عسر چروتہ علاقہ میں ہفتہ کی شام پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 27 سالہ جوان کی موت ہوئی ہے۔اطلاعات ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے چروتہ عسر سڑک پر ایک ایکو گاڑی زیر نمبر ادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں اندر کمار (27)ولد بدھی سنگھ ساکنہ کھرونتی کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے تین روز میں ڈوڈہ ضلع میں پیش آئے الگ الگ سڑک حادثات میں 3 افرادلقمہ اجل و 1زخمی ہوا ہے۔