سرینگر/معروف کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے ریاستی کرکٹ ایسو سی ایشن کی طرف سے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر میں آرگنائز کئے گئے میگا ٹیلنٹ ہنٹ شروع کردیا۔ عرفان پٹھان جس کو جموں کشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن نے مینٹر اور کوچ سیلکٹ کیا ہے، سرینگر 22جون کو پہنچے اور کرکٹ ایسو سی ایشن کو ہدایت دی کہ وہ ضلع سطح پر سلیکشن پروسیس شروع کریں۔ بعد میں ایسو سی ایشن کی طرف سے وادی میں سلیکشن عمل شروع کیا گیا اور شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کو عرفان پٹھان کے سامنے سلیکشن کیلئے پیش ہونے کیلئے بلایا گیا۔ اس موقعے پر عرفان پٹھان نے کہا کہ ریاست میں ایسا ٹیلنٹ دیکھ کر میں بہت خوش ہواہوں اور کرکٹ میں محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے اور محنت ہی میدان میں اچھی کارکردگی کیلئے بنیادی ضرورت ہے۔