سرینگر//نیشنل کانفرنس کی لیڈر اور ایم ایل اے حبہ کدل نے بلند پایہ ولی کامل حضرت زین الدین علی دارؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں ضلع انتظامیہ کو زائرین کیلئے معقول اور مناسب انتظامات جن میں پینے کی پانی، بجلی، صحت وصفائی اور عقیدت مندوں کو دور دور جگہوں سے لانے اور لیجانے کیلئے معقول ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھنے کی اپیل کی۔ یاد رہے کہ حضرت زین الدین علی دارؒ صاحب کے عرس کی تقریب 19جولائی سے شروع ہورہے ہیں۔