سرےنگر//محسن کشمےر وبانی اسلام حضرت مےر سےد علی ہمدانیؒ کا عرس ختلان کی۷۴۶ ویں تقرےب سوموار ےعنی 6مارچ پوری وسط اےشےا ، برصغےر اور رےاست کے تےنوں خطوںمےں نہاےت عقےدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے مےں سب سے بڑی تقرےب تارےخی خانقاہ معلی سرےنگر مےں منعقد ہوگی۔ جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد مےں عقےدت مند شرکت کررہے ہےں۔ نماز ظہر سے قبل مےر واعظ مولانا مولوی رےاض احمد ہمدانی قرآن و حدےث کی روشنی مےں حضرت اولےاءکرام کی سےرت ، تعلےم اور عظمت وشان بےان کرےنگے اور عرس ختلان پر روشنی ڈالےں گے۔ نماز ظہر بعد ختمات المعظمات، درود ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ رےاست کے تمام خانقاہوں مےں بھی اےسے ہی تقارےب منعقد ہوگی۔یاد رہے عرس ختلان کی تقریب اُس سلسلے میں منائی جاتی ہے، جب بانی اسلام حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کی جسد خاکی (تابوت شریف) کشمیر سے کولاب تاجکستان6ماہ کے مسلسل سفر کے بعد پہنچی۔