عرس حضرت مخدوم صاحبؒ کے انتظاما ت کا جائزہ

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// وائس چپرمین وقف بورڈپیر محمد حسین کی سربراہی میں کل ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں متعلقہ سرکایر محکموںکے نمائندوں کے علاوہ وقف بورڈ کے اعلیٰ آفیسران نے شرکت کی۔اس موقعہ پر وائس چیرمین کو ایام متبرکہ اورعرس مبارک حضرت محبوب العالمؒ شیخ حمزہ مخدوم صاحب کے پیش نظر کے لئے انتظامات کی جانکاری دی گئی اوعرس تقریبات کو حتمی شکل دی گئی جو کہ یکم نومبر سے تیرہ دن تک جاری رہیں گی۔ وائس چیرمین نے اس موقعہ پر کہا کہ ایام متبرکہ اورعرس مبارک کی تقریبات کے دوران زیارت عالیہ مخدوم صاحبؒ میں تمام ضروری سازوسامان کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ ایام متبرکہ اورعرس ایام کے دوران زائرین کو ہر طرح کی سہولیت فراہم رکھی جائیں۔میٹنگ میںبتایا گیا کہ ایام متبرکہ کے دوران ہر روز نماز عصر سے لے کر نماز مغرب تک ختمات المعظمات اوردروداذکار کی مجلس آراستہ ہوا کرے گی۔اوقات نماز فجر6بجکر15منٹ،نماز ظہر1بجکر30منٹ،نماز عصر4بجے ،نماز مغرب5بجکر47اورنماز عشا7بجکر15منٹ پر ہوگی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *