وانگت(کنگن)//بابانگری وانگت کنگن میں بابا نظام الدین کیانویؒ کے سالانہ عر س پر جہاں ریاست جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے شرکت کی وہیں مظفرآباد کے میر پور سے بھی کئی عقیدتمند خصوصی طورشریک ہوئے۔میرپور مظفرآباد کے دین محمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ بابانگری زیارت کے ساتھ وہ بہت عقیدت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر سال جب یہاں عرس کی تقریبات شروع ہوتی ہیںتومظفرآباد میں دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہیں۔انہوں نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ پرمٹ سسٹم میں نرمی برتی جائے تاکہ بچھڑے خاندان نزدیک آسکیں۔