عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//وقف بورڑ چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے منگل کو حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کی زیارت گاہ پر حاضری دی اور عرس کے سلسلے میں حتمی ٰانتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ دستگیر صاحبؒ کی زیارت پر جمع چند ہ پہلے زیارت گاہ کی تعمیر و ترقی پر صرف کیا جائے گا اوراس کے بعد اس کو سماج میں موجود ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا ۔درخشاں اندرابی نے بتایا کہ عرس کے موقع پرزائرین کیلئے بہتر سہولیات کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ یہاں خواتین کو نماز ادا کرنے کے لئے نور خا نہ تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے ٹینڈر ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ مکمل کوشش کر رہا ہے کہ زائرین کو کسی بھی قسم کی کوکوئی پریشانی نہ ہو ۔