سرینگر// عرس ختلان کی تقریب سوموار کو نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہی ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب تاریخی خانقاہ معلی سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں وادی کے اطراف واکناف سے بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کررہے ہیں۔ نماز ظہر کے بعد ختمات المعظمات، درود ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ ریاست کے تمام خانقاہوں میں بھی ایسی ہی تقاریب منعقد ہونگی۔یاد رہے عرس ختلان کی تقریب اس سلسلے میں منائی جاتی ہے، جب حضرت میر سید علی ہمدانیؒ کی جسد خاکی کشمیر سے تاجسکتان6ماہ کے مسلسل سفر کے بعد پہنچی۔خدامانِ زیارت شاہ ہمدان نے عقیدتمندوں سے تقریب میں شرکت کی اپیل کی ہے۔