سرینگر//بلال فرقانی// حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒکے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے شب خوانی کی کوئی تقری منعقد نہیں ہوگی۔تاہم عرس مبارک کے روز ہر نماز کے بعد موئے پاک کی نشاندہی کی جائے گی۔وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر مفتی فرید الدین نے بتایا ’’کویڈ کے پیش نظر آستانہ عالیہ میں شب خوانی نہیں ہوگی‘‘۔انہوں نے کہا کہ چونکہ شہر سری نگر میں کورونا کے یومیہ معاملات میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وقف بورڈ نے فیصلہ لیا ہے کہ 16نومبر بروز منگل زیارت عالیہ پر شب خوانی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی تقریب و سرگرمی انجام نہیں دی جائے گی۔انہوں نے زائرین سے گزارش کی ہے کہ وہ شب خوانی کے سلسلے میں آستانہ عالیہ پر تشریف نہ لائیں۔ مفتی فریدنے بتایا کہ17 نومبر بدھ کے روز عرس مبارک کی تقریب کا پہلا یوم ہوگا ، اس دن ہر نماز کے بعد موئے پاک حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کی جلوہ نمائی کرائی جائے گی۔