یو این آئی
مکہ//مکہ مکرمہ میں عید الاضحیٰ کی نماز انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں لاکھوں مسلمانوں نے مسجد الحرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی عبادات کی قبولیت اور عالم اسلام کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں کیں۔مدینہ منورہ میں بھی مسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوئے۔ نماز کے بعد، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کی مبارکباد پیش کی۔ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید کی نماز باجماعت ادا کی گئی، جہاں امن، خوشحالی اور قربانی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔دبئی کے علاقے القصص میں کلمہ سینٹر کے زیرِ اہتمام سب سے بڑا اجتماع ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس عید کے موقع پر سعودی قیادت نے امت مسلمہ کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کیں اور عالم اسلام میں یکجہتی و ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی تمام ریاستوں میں عید الاضحیٰ کی نماز مذہبی عقیدت و احترام سے ادا کی گئی۔ابوظبی کے شیخ زاید جامع مسجد میں نماز عید کے روح پرور اجتماع میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شرکت کی۔ شیخ محمد بن زاید نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ کی خوشحالی اور امن کے لیے دعائیں کیں۔دبئی کے علاقے القصص میں کلمہ سینٹر کے زیرِ اہتمام سب سے بڑا نماز عید کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امن، خوشحالی اور قربانی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اماراتی قیادت کی امن اور مستحقین کی مدد کے جذبے کو اْجاگر کرنے کی اپیل کی گئی۔ تمام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کی گئی۔نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس عید کے موقع پر یو اے ای کی قیادت نے امت مسلمہ کی خوشحالی، امن اور یکجہتی کے لیے دعائیں کیں، اور مستحقین کی مدد کے جذبے کو اْجاگر کرنے کی اپیل کی۔