Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

عراق: دریائے دجلہ میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 23, 2019 9:48 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
بغداد//عراق کے دریائے دجلہ میں گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت تقریباً100 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جو دریا کی تند و تیز موجوں کا سامنا نہ کر سکے اور دریا کے دوسرے کنارے پر واقع ریسٹورنٹ اور ایمیوزمنٹ پارک میں جشن مناتے ہوئے لوگوں نے انہیں ان کو اپنے سامنے ڈوبتے ہوئے دیکھا۔ وزارت داخلہ کے آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حادثے میں 94افراد ہلاک ہو گئے جہاں مقامی افراد نے انہیں حالیہ عرصے میں کشتی ڈوبنے کا سب سے بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔ عراق کے شمالی صوبے نینوا میں سول ڈیفنس کے سربراہ کرنل حسام خلیل نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شمالی صوبے نینوا میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد جشن بہاراں کے سلسلے میں 'نوروز' کا تہوار منانے کے لیے موجود تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیاحتی علاقے میں لوگ نوروز کا جشن منا رہے ہیں اور یہ کشتی لوگوں کو مشہور سیاحتی مرکز غبت لے کر جا رہی تھی لیکن کشتی میں زیادہ مسافر سوار ہونے کے سبب یہ قریبی جزیرے پر پہنچنے سے قبل ہی دریا کے بیچوں بیچ الٹ گئی۔ ایک ریسکیو اہلکار عبدالرزاق فلیح نے کہا کہ انہوں نے 20 افراد کی لاشیں نکالی ہیں جس میں خواتین، بچے اور نوجوان سب شامل ہیں، یہ انتہائی مشکل صورتحال ہے۔ عبدالجبار الجبوری نامی ایک شخص نے پولیس کو التجا کی کہ اس کی بیوی اور بچوں کو ڈھونڈنے میں مدد کی جائے، اس کی بیوی اور تین بیٹیاں پانی میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کشتی الٹنے کے بعد اس میں سوار افراد اپنے بچاو¿ کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے اور دریا کے کنارے پر موجود افراد نے انہیں بچانے کے لیے کپڑوں سمیت ہی دریا میں چھلانگ لگا دی۔ ترکی میں واقع پہاڑوں سے برف پگھلنے کے سبب ان دنوں دریائے دجلہ میں طغیانی ہوتی ہے اور بارش کے سیزن کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ نینوا کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر فلاح التائی نے کہا کہ اب تک فارنسک ڈپارٹمنٹ میں 60 سے زائد لاشیں لائی جا چکی ہیں جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے اور ابھی بھی والدین کی بڑی تعداد اپے بچوں کو ڈھونڈ رہی ہے۔ خلیل نے دعویٰ کیا کہ فیری تکنیکی وجہ سے ڈوبی اور علاقے میں لوگوں کو بچانے کے لیے زیادہ کشتیاں نہ ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشتی میں 80 سے زائد مسافر سوار تھے لیکن ایک سالہ شخص نے کشتہ میں وار افراد کی تعداد دگنی بتائی۔ 23سالہ کرد شہری سعودی عزیز نے کہا کہ وہ دریا پار کرنے والی دوسری کشتی میں سوار تھے اور اس فیری میں حد سے زیادہ افراد سوار تھے جن کی تعداد کم از کم 150 تھی اور اسی وجہ سے الٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لوگوں کو اپنے سامنے کسی پلاسٹک بیگ کی مانند ڈوبتے ہوئے دیکھا اور دریا میں کود کر ایک 20سالہ لڑکی کو بچانے میں کامیاب رہے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غزہ میں ناکہ بندی کا نتیجہ | 57بچوں کی بھوک سے موت: ڈبلیو ایچ او
بین الاقوامی
اسرائیل امریکہ کی پہلی ترجیح نہیں | ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے میں نظرانداز
بین الاقوامی
جنرل انیل چوہان نائب صدر سے ملاقی
برصغیر
خواتین کے آگے آنے سے سماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ
برصغیر

Related

بین الاقوامی

امریکہ ۔چین ٹیرف وار ختم، تجارتی جنگ تھم گئی | ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق، عالمی مارکیٹوں میں تیزی

May 12, 2025
بین الاقوامی

قطر کی جانب سے امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے کا تحفہ

May 12, 2025
بین الاقوامی

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری | مزید 20فلسطینی جاں بحق

May 12, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

ہند- پاک جنگ بندی سے اسٹاک مارکیٹ میں طوفانی تیزی

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?