سرینگر// ایس کے آئی سی سی میں7اکتوبر کو منعقد ہونے والے عدنان سمیع کے موسیقی کے پروگرام کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ٹریفک جام سے بچنے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔محکمہ سیاحت کی طر ف سے 7اکتوبرکو ایس کے آئی سی سی سرینگر میںمنعقد ہورہے میوزیکل کنسرٹ میں اعلیٰ سرکاری آفیسران سمیت بڑی تعداد میںعام لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔چنانچہ محکمہ ٹریفک نے رام منشی باغ سے،بڈیاری چوک پاندچھ تک اور نگین سے فور شور روڈ پر ٹریفک جامنگ پر قابو پانے کے لئے انتظامات کئے ہیں۔جن کے تحت 7اکتوبر کو شام 4بجے سے پروگرام کے اختتام تک گاڑیوں کیلئے روٹ پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت مہمانوں کے بغیر ہر قسم کی گاڑیوںکو رام منشی باغ سے ڈلگیٹ کی طرف روانہ کیاجائے گا۔سیاحوں کی گاڑیوں کے بغیر ہر قسم کی گاڑیوں کو منزل مقصود پر پہنچنے کیلئے بڈیاری چوک سے خانیار کی طرف جانا ہوگا۔مہمانوںکے بغیر کسی بھی گاڑی کو گرینڈ للت بلیوارڈ روڈ سے ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے کی اجازت نہ ہوگی۔تمام مسافر اورہلکی گاڑیوں کونشاط میں فورشور روڈ سے حضرت بل کاراستہ اختیار کرنا ہوگا۔زکورہ پاندچھ اور حضرت بل سے آنے والی گاڑیاں رعناواری سے لالچوک پہنچیں گی۔شالیمار ،نشاط،ہارون اور اس کے ملحقہ علاقوں کے لوگوںکو صلاح دی گئی ہے کہ بڈیاری چوک،رعناواری،حضرت بل اور فورشور روڈ کا ستعمال کریں اور7اکتوبر کو شام 4بجے سے پروگرام کے اختتام تک سفر سے احتراز کریں۔ایمرجنسی کی صورت میںان فون نمبرات پر رابطہ قایم کیا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر 0194-2455179،ایڈیشنل ایس پی ٹریفک سٹی زون9419007686،ڈپٹی ایس پی ٹریفک سٹی سائوتھ9419051855،ڈپٹی ایس پی ٹریفک سٹی نارتھ 9419009380اورٹریفک کنٹرول روم 0194-2450022۔