اوڑی //اوڑی میں مارے گئے 5جنگجوئوںکو سپرد خاک کیاگیا۔جمعہ کو اوڑی کنٹرول لائن پر گوالتہ کے اوپر ی گھنے جنگلوں میں فوج کی ککر۔انیل اور ڈوبہ سردار چوکیوں پر جنگجوں کے حملے کے بعد فوج اور جنگجوں کے درمیان کہی گھنٹوں تک تصادم آرائی ہوئی جس میں فوج نے پانچ جنگجوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا جن کی میتیں فوج نے سنیچر کی شام اوڑی پولیس کے حوالے کیں۔ رات بھر سب ضلع ہسپتال اوڑی میں میتوںکورکھنے کے بعد اتوار کی صبح پولیس نے تمام قانی لوازمات پورا کرکے مقامی لوگوں کی مدد سے ا ن عدم شناخت عسکریت پسندوں کو قصبہ اوڑی کے نزدیک ٹی وی ٹاور کے قبرستان میں سپرد خاک کیا۔